سپریم کورٹ میں کانگریس، شوسینا اور این سی پی کی عرضی پر سماعت

congress-ncp-shiv-sena

نئی دہلی: مہاراشٹرمیں بی جے پی اوراجیت پوارکی حکومت سازی کے بعد بھونچال آگیا ہے۔جس کے بعد ہفتہ کوشام مےں شیوسینا، این سی پی اور کانگریس نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔مہاراشٹر میں ہفتے کی صبح اچانک بی جے پی کی قیادت والی حکومت کو حلف دلائے جانے کے خلاف شیو سینا، این سی پی اور کانگریس کی درخواست پر سپریم کورٹ سماعت کر رہا ہے۔ شیوسینا، این سی پی اور کانگریس ہفتے کی شام سپریم کورٹ پہنچی اور نئی حکومت کو 24 گھنٹے کے اندر اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی تھی. بی جے پی سے ناطہ توڑ چکی پارٹی نے اس معاملے میں کورٹ سے سنیچر کی رات ہی عرضی پر سماعت کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ خرید و فروخت روکنے کے لئے مہاراشٹر حکومت کو ہدایت دی جائے کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر اکثریت ثابت کرے- کانگریس کی جانب سے ابھیشیک منو سنگھوی، شیوسینا کی جانب سے کپل سبل بحث کر رہے ہیں تو بی جے پی نے اپنے جانب سے مکل روہتگی کو اتارا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.