دیویندر فڑنویس ایوان میں اکثریت ثابت نہیں کر پائیں گے:شردپوار

sharad-pawar-udhav

نئی دہلی: مہاراشٹرحکومت کی تشکیل کولیکر جاری سیاسی رسہ کشی کے درمیان آج جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے دوبارہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا ہے۔ وہیں، این سی پی لیڈر اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا ہے۔گویاکہ وہاں درمیان بڑا الٹ پھیر ہو گیا۔بی جے پی -این سی پی اتحاد کی حکومت بننے کے بعد مہاراشٹرکی سیاست مزیدگرماگئی ہے۔
مہاراشٹر میں سیاسی الٹ پھیر کے بعد این سی پی سربراہ شرد پوار اور شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔شرد پوار نے کہا کہ نہ ہی این سی پی کے ممبر اسمبلی اور نہ ہی کارکن بی جے پی جوائن کریں گے۔سچے کارکن کبھی بی جے پی سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔ہم بی جے پی کے خلاف ہیں۔شرد پوار نے کہا کہ 10 سے 11 ایم ایل اے اجیت پوار کے ساتھ گئے ہیں۔مجھے بھی حلف کا پتہ صبح چلا۔فی الحال اب کون کون گیا ہے اس کی جانکاری نہیں ہے، لیکن ممبران اسمبلی کے خلاف جو ایکشن لینا ہوگا لیں گے۔شرد پوار نے کہا کہ بی جے پی کو حمایت کا فیصلہ اجیت پوار کا ہے۔ہم قطعی اس کے حق میں نہیں ہیں۔دیویندر فڑنویس ایوان میں اکثریت ثابت نہیں کر پائیں گے۔

بہریف کیف بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے دوبارہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا ہے۔ وہیں، این سی پی لیڈر اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا ہے۔صبح قریب آٹھ بجے راج بھون میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے دونوں رہنماؤں کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔آپ کو بتا دیں کہ آج صبح تک مہاراشٹر میں کانگریس، شیوسینا اور این سی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی بات کہی جا رہی تھی۔تینوں جماعتوں کے لیڈران ادھو ٹھاکرے کو سی ایم بنانے پر اتفاق بھی ہو گئے تھے اور بحث تھی کہ آج رسمی طور پر وہ گورنر سے مل کر دعوی پیش کرتے، لیکن اسی درمیان بڑا الٹ پھیر ہو گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.