شرجیل امام کے خلاف دہلی پولس نے داخل کی چارج شیٹ

sharjeel-imam

نئی دہلی:دہلی پولس نے جواہرلال یونیورسٹی کے طالب علم شرجیل امام کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔شرجیل امام کے خلاف دہلی پولس نے دہلی کی ساکیت کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔شرجیل امام پر15دسمبر2019کوجامعہ میں ملک مخالف تقریرکرنے اورفسادبھڑکانے کا الزام ہے۔شرجیل امام کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 124اے اور153اے کے تحت معاملہ درج کیاگیاتھا۔شرجیل امام کوملک میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف چل رہے مظاہرے کے دوران دہلی پولس نے 28جنوری 2020کوبہارکے جہان آباد سے گرفتارکیاگیاتھا۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کے دوران ملک مخالف تقریردینے کے ملزم جواہرلال نہرویونیورسٹی کے طالب علم شرجیل امام کے خلاف دہلی پولس نے ساکیت کورٹ میں چارج شیٹ داخل کردی ہے۔چارج شیٹ میں کہاگیاہے کہ شرجیل امام نے 13دسمبرکو جامعہ میں اشتعال انگیزتقریر کی تھی، جس کے بعد15دسمبرکوشہریت ترمیم قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران نیوفرینڈس کالونی میں جم کرتشددکے واقعہ پیش آیا تھاجس میں سرکاری وغیرسرکاری املاک کوبڑے پیمانے پرنقصان پہنچایاگیاتھا۔انہوں نے بتایاکہ جانچ کے دوران جانچ کے دوران ملے ثبوتوں سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ اس نے ملک مخالف تقریرکی اوراس سے تشددبھڑکا۔پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔وہیں سرجیل امام کے وکیل احمد ابرہیم نے کہاکہ ہم نے ابھی پوری چارج شیٹ نہیں پڑھی ہے، جودہلی پولس نے 17اپریل کوداخل کی تھی۔اسے پڑھنے کے بعد ہی ہم آگے بہترقدم اٹھائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *