نئی دہلی:مہاراشٹرمیں جاری سیاسی اتھل پتھل کے بیچ بی جے پی کے دیویندر فڑنویس نے ہفتہ کی صبح مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر ایک بار پھر سے حلف لے لیا ہے۔ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے انہیں ہفتہ کی صبح عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ ساتھ ہی این سی پی کے اجیت پوار نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے فڑنویس پھربنے مہاراشٹرکا وزیراعلیٰ،اجیت پورا نے نائب وزیراعلیٰ کا حلف لیا۔مہاراشٹرکی سیاسی دنگل میں بی جے پی، این سی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی۔بی جے پی -این سی پی اتحادکی حکومت بننے کے بعد این سی پی سربراہ شردپوارکا ردعمل آیاہے۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق شرد پوار نے کہا ہے کہ بی جے پی کو حمایت اجیت پوار کا ذاتی فیصلہ ہے۔این سی پی اس میں شامل نہیں ہے۔ شرد پوار نے کہا، ’میں ان کے اس فیصلے کا کسی طرح سے حمایت نہیں کرتا ہوں‘۔
Sharad Pawar: Ajit Pawar’s decision to support the BJP to form the Maharashtra Government is his personal decision and not that of the Nationalist Congress Party (NCP).
We place on record that we do not support or endorse this decision of his. pic.twitter.com/9WvYLItL7X— ANI (@ANI) November 23, 2019
وہیں شردپوار نے سنیچر کے روز ٹوئیٹ کرکے کہا کہ اس فیصلے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، یہ اجیت پوار کا فیصلہ ہے۔ شرد پوار نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بنانے کا فیصلہ ان کا نہیں اجیت پوار کا ہے۔
Ajit Pawar’s decision to support the BJP to form the Maharashtra Government is his personal decision and not that of the Nationalist Congress Party (NCP).
We place on record that we do not support or endorse this decision of his.— Sharad Pawar (@PawarSpeaks) November 23, 2019
آپ کو بتا دیں کہ آج صبح تک مہاراشٹر میں کانگریس، شیوسینا اور این سی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی بات کہی جا رہی تھی۔تینوں جماعتوں کے لیڈران ادھو ٹھاکرے کو سی ایم بنانے پر اتفاق بھی ہو گئے تھے اور بحث تھی کہ آج رسمی طور پر وہ گورنر سے مل کر دعوی پیش کرتے، لیکن اسی درمیان بڑا الٹ پھیر ہو گیا۔بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے دوبارہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا ہے۔ وہیں، این سی پی لیڈر اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا ہے۔صبح قریب آٹھ بجے راج بھون میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے دونوں رہنماؤں کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔