دہلی تشدد پرشردپوارنے بی جے پی کوآڑے ہاتھوں لیا

Sharad-Pawar

نئی دہلی:نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے مرکزی حکومت پر بڑا حملہ بولا ہے۔دراصل شرد پوارنے یہ دہلی تشدد کولیکریہ حملہ بولاہے۔بتادیں کہدہلی تشدد کو لے کر مسلسل سیاسی بیان بازی تیز ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے مرکزی حکومت پریعنی بی جے پی پر بڑا حملہ بولا ہے۔ دراصل انہوں نے دہلی تشدد کو لے کر بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے۔ اس کے لئے انہوں نے دہلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست کو ہتھیار بنایا ہے۔

ممبئی میں ایک پروگرام کے دوران این سی پی چیف نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے دہلی جل رہی ہے۔حکمران پارٹی یعنی بی جے پی دہلی اسمبلی انتخابات نہیں جیت سکی اور اب فرقہ واریت کو فروغ دے کر سماج کو بانٹنے میں لگی ہے۔بہر کیف دہلی تشددکے بعد سے سیاسی پارٹیوں کے لیڈران ایک دوسرے لگاتارالزام لگارہے ہیں۔تشدد کے بعد سے الزام تراشیوں کا بازارگرم ہے۔بہرکیف شرد پوارنے دہلی تشدد کا ذمہ داربی جے پی کوبتایاہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: شاہین باغ میں دفعہ 144نافذ، خواتین کا پرامن احتجاج جاری

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *