نئی دہلی:بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان 2نومبرکوہوگئے ہیں۔قابل ذکربات یہ ہے کہ 2نومبر2019شاہ رخ خان کیلئے خاص دن ہمیشہ کیلئے بن گیا۔دراصل،ان کے جنم دن کے موقع پرصرف ہندوستان کی نہیں بلکہ دنیا بھرمیں جشن منایاگیا اورانہیں دنیابھرسے مبارکبادملیں۔نہ صرف ان کے مداح نے ان کے گھرکے باہرجاکرانہیں وش کیا بلکہ دنیاکی سب سے اونچی بلڈنگ برج خلیفہ پربھی کنگ خان کا جلوہ دکھائی دیا۔
To my brother, the awesomely cool Mr. @Mohamed_Alabbar and @BurjKhalifa @emaardubai. Thanks for making me shine so bright. Your love and kindness is unsurpassable. Wow! This is really the Tallest I have ever been. Love u Dubai. It’s my birthday and I’m the guest! pic.twitter.com/8oFAQCqNbD
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) November 2, 2019
برج خلیفہ نے ایک خاص اندازمیں شاہ رخ کووش کیااوران کاجنم دن سلبریٹ کیا۔اس دوران برج خلیفہ پراسپیشل لائٹنگ کی گئی اوراس عمارت پرلائٹنگ کے ذریعے سے کچھ لائنیں لکھی گئیں۔یہ صرف شاہ رخ خان کیلئے نہیں، بلکہ پورے بالی ووڈ کے لئے خاص تھا۔
بہرکیف آپ ویڈیومیں دیکھ سکتے ہیں دبئی نے کیسے کنگ خان کووش کیا۔اس خاص نظارے کوشاہ رخ خان نے اپنے ٹویٹراورانسٹگرام اکاؤنٹ پرشیئرکیاہے اوراب سوشل میڈیا پریہ ویڈیواورجشن کی تصویریں وائرل ہورہی ہیں۔شاہ رخ خان نے ویڈیوشیئرکرتے ہوئے بزرگ خلیفہ کا شکریہ اداکیاہے۔