نئی دہلی:کوروناوائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن ہے۔وہیں کوروناوائرس میں ملک تیزی سے پھیل رہاہے۔ایسے میں سماجی کارکنان، صاحب ثروت، سیاسی لیڈران،عام وخاص افراد، کھیل کی دنیاسے لیکر بالی ووڈ تک،سبھی کورونامریضوں کی مدد،غرباء کی امداد اورکوروناکی روک تھام کیلئے مدد کیلئے ہاتھ بڑھایاہے اورمزیدمددکرنے کی کوشش میں ہیں۔اسی بیچ بالی کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان اوران کی بیوی گوری خان نے اپنے چارمنزلہ آفس کوکورنٹائن مرکزبنانے کیلئے پیشکش کردی ہے۔اس میں بچے،بوڑھے اورخواتین کا علاج ہوگا۔
پوجاددلانی نے اس کولیکر ٹویٹ کیاہے۔انہو ں نے لکھا”ممبئی کے لوگوں کویہ متحدہونے کا وقت ہے، چلو ایک ساتھ ملیں اوراس سے لڑیں۔شارخ خان کی طرف سے بہت بہترقدم ہے، جومیرے اورآس پاس کے لوگوں کیلئے مثال قائم کرے گا“۔
Mumbaikars, now is the time to unite like never before. Let’s get together and fight this… a selfless move by @iamsrk by setting up his personal space for quarantine sets the precedent for me and others around me!#SRKOfficeForQuarantine pic.twitter.com/0Devt3I4HK
— Pooja Dadlani (@pooja_dadlani) April 4, 2020
ممبئی کی نگرپالیکا(بی ایم سی) نے اپنے آفشیل ٹویٹرہنڈل سے ٹویٹ کرلکھاہے، ہم شاہ رخ خان اورگوری خان کا شکریہ اداکرتے ہیں، جنہوں نے اپنی چارمنزلی عمارت (آفس بلڈنگ) ہمیں مددکے طورپردی ہے، جس میں ساری سہولیات موجودہے اورخواتین، بچوں اوربزرگوں کو کوارنٹائن کرنے کیلئے استعمال کیاجائے گا۔
We thank @iamsrk & @gaurikhan for offering their 4-storey personal office space to help expand our Quarantine capacity equipped with essentials for quarantined children, women & elderly.
Indeed a thoughtful & timely gesture!#AnythingForMumbai#NaToCorona https://t.co/4p9el14CvF
— माझी Mumbai, आपली BMC (@mybmc) April 4, 2020
بتادیں کہ شاہ رخ خان نے اس سے پہلے جمعرات کواپنی کمپنیوں کے گروپ کے ساتھ مدد کا ہاتھ بڑھایا۔شاہ رخ خان نے پی ایم کئیرس فنڈ میں ڈونیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ مزید کئی امداد کا بھی اعلان کیا تھا۔ان کی فلم پروڈکشن کمپنی ریڈ چلی کی جانب سے ٹویٹ پر یہ معلومات دی گئی تھی۔پی ایم-کئرس فنڈشاہ رخ خان، گوری خان، جوہی چاولہ اور جے مہتا کی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرس پی ایم کئیرس فنڈ میں عطیہ کرے گی۔
جیسے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ریلیف فنڈ گوری خان اور شاہ رخ خان کی انٹرٹینمنٹ کمپنی ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ مہاراشٹر وزیر اعلی ریلیف فنڈ میں عطیہ کرے گی۔وہیں پی پی ای کٹس کولکاتا نائٹ رائڈرس اور میر فاؤنڈیشن مل کر مغربی بنگال اور مہاراشٹر میں ہیلتھ ورکرز کو پچاس ہزار پی پی آئی کٹ دستیاب کرائیں گے۔اس کے علاوہ ارتھ فاؤنڈیشن میر فاؤنڈیشن، کے ساتھ مل کر ممبئی میں تقریبا 5،500 خاندانوں کو ایک ماہ تک کھانا دیں گے. اس کے ساتھ ایک کچن بھی بنایا جائے گا، جہاں تقریبا 2000 ایسے لوگوں کے لئے کھانا بنے گا جن کے پاس کھانا پہنچ نہیں پاتا ہے۔ روٹی فاؤنڈیشن میر فاؤنڈیشن، روٹی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر ہر روز 10000 لوگوں کے لئے ایک ماہ کے لئے تین لاکھ میل کٹس فراہم کرے گا وغیرہ۔