شاہین باغ کے مظاہرین وزیرداخلہ امت شاہ سے بات چیت کیلئے تیار

Shaheen-Bagh

نئی دہلی:قومی راجدھانی دہلی میں واقع شاہین باغ میں شہریت ترمیم ایکٹ(سی اے اے) کے خلاف قریب ساٹھ دنوں سے خواتین کااحتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔شاہین باغ کے طرز پرسی اے اے، این آرسی اوراین پی آرکے خلاف ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ملک کے اکثرشہروں میں مردوخواتین سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔خواتین کا مطالبہ ہے کہ حکومت ہند اس قانون واپس لے۔

 

شہریت ترمیم ایکٹ کے خلاف میں قریب دومہینے سے دھرنے پربیٹھی شاہین باغ کی دادیاں اورخواتین اتوارکووزیرداخلہ امت شاہ سے مل کر اس قانون کوواپس لینے کی اپیل کریں گی۔یہ دعویٰ ہفتہ کوشاہین باغ کے مظاہرین نے کیاہے۔حالانکہ وزارت داخلہ کی طرف سے ابھی ملنے کا وقت نہیں ملاہے۔امید کی جارہی ہے کہ دیررات تک اس پرفیصلہ لیکر ملنے کا وقت طے ہوسکتاہے۔

کچھ مظاہرین کے مطابق، اتوارکووزیرداخلہ سے ملاقات کرنے کیلئے ان کی رہائش گاہ پرپہنچیں گے۔شاہین باغ میں موجود مظاہرین نے ہفتہ کو کہا کہ وہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ بات چیت کے خواہشمند ہیں اور شہریت ترمیمی قانون پر گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔ مظاہرین، جن میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں، وہ جنوبی دہلی کے اس علاقہ میں دسمبر سے ہی احتجاج کررہے ہیں۔ مظاہرین کا یہ بیان وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان کے بعد آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کوئی بھی جو شہریت ترمیمی قانون سے وابستہ معاملہ پر بات چیت کرنا چاہتا ہے، وہ ان کے آفس میں آکر ان سے بات کرسکتا ہے۔ جمعرات کو قوامی راجدھانی دہلی میں منعقدہ ایک پروگرام میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم اس شخص کو تین دن کے اندر وقت دے دیں گے۔

ہفتہ کو مظاہرین نے کہا کہ ہم بات چیت کیلئے امت شاہ کی تجویز کو قبول کرتے ہیں۔ ہم ان سے کل دو بجے دوپہر میں ملنے کیلئے تیار ہیں۔ ہم کوئی ملنے کیلئے وقت نہیں مانگ رہے ہیں، مظاہرین نے یہ بھی کہا کہ اب یہ امت شاہ پر ہے کہ وہ ان سے ملنا چاہتے ہیں یا نہیں۔نیوز ایجنسی اے این آئی کو دئے ایک بیان کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ امت شاہ جی نے پورے ملک کو شہریت ترمیمی قانون سے وابستہ معاملات پر گفتگو کیلئے آنے اور ان سے ملنے کی دعوت دی ہے، اس لئے ہم ان سے ملنے کیلئے جارہے ہیں، ہمارا کو کوئی نمائندہ وفد نہیں ہے، کوئی بھی جس کو سی اے اے سے وابستہ کوئی شکایت ہے، وہ جائے گا۔


وزیرداخلہ امت شاہ سے ملنے کولیکر شاہین باغ کے مظاہرین دوگروپ میں ہوگئے ہیں۔شاہین باغ کے کچھ مظاہرین وزیرداخلہ امت شاہ سے ملاقات کی حمایت میں آگئے ہیں۔ان مظاہرین کا کہناہے کہ وہ کل دوبجے وزیرداخلہ امت شاہ سے ملنے جائیں گے۔حالانکہ کچھ لوگ اس ملاقات کے خلاف سامنے آئے ہیں۔شاہین باغ کے ان مظاہرین کا کہناہے کہ الیکشن سے پہلے سرکارکاکوئی نمائندہ ان سے بات چیت کیلئے نہیں پہنچا۔الیکشن کے بعد وزیرداخلہ نے مظاہرین سے بات چیت کی اپیل کی ہے۔فی الحال اس ملاقات کیلئے کوئی اپائنمنٹ نہیں لیاگیاہے۔حالانکہ وزارت داخلہ کی طرف سے ابھی ملنے کا وقت نہیں ملاہے۔امید کی جارہی ہے کہ دیررات تک اس پرفیصلہ لیکر ملنے کا وقت طے ہوسکتاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *