نئی دہلی:شہریت ترمیم قانون (سی اے اے) کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں گزشتہ 101 دن سے چل رہے احتجاجی دھرنا کو ختم کر دیا گیا۔ دہلی پولیس نے کرونا وائرس (Coronavirus) کے چلتے جگہ کو خالی كرایا۔ اس دوران موجود خواتین سمیت کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔مظاہرہ کے مقام سے پولس نے ٹینٹ وغیرہ کو بھی ہٹا دیا ہے۔ اس درمیان کئی مظاہرین نے وہاں سے ہٹنے سے انکار کر دیا جس کے بعد پولس نے انھیں حراست میں لے لیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے دھرنا ختم کرایا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق، شاہین باغ سے کل 9 لوگ حراست میں لئے گئے،جس 6 خواتین اور 3 مرد ہے۔دہلی میں کرفیو اور سیکشن 144 کو دیکھتے ہوئے کارروائی کی گئی۔
جنوبی دہلی کے شاہین باغ میں پچھلے 101 دنوں سے جاری شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ آج علی الصبح ختم ہو گیا۔
دہلی پولس نے کورونا وائرس کے پھیلتے اثرات کے مدنظر شاہین باغ میں بیٹھی خواتین کے خلاف کارروائی کی اور انھیں مظاہرہ ختم کرنے کے لیے مجبور کیا۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح سویرے ہی دہلی پولس بھاری تعداد میں شاہین باغ مظاہرہ گاہ پر پہنچی اوردھرنا کوختم کرایا۔