نئی دہلی: بزرگ تھیٹر اور فلم اداکارہ اور مصنفہ شوکت کیفی اعظمی کا جمعہ کو انتقال ہو گیا۔مشہور شاعر، مصنف اور گیت کار کیفی اعظمی کی بیوی اور مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی کی ماں شوکت (90) طویل بیمار چل رہی تھیں۔انہوں نے ممبئی کے جوہو میں واقع اپنے گھر میں آخری سانس لی۔شبانہ اعظمی کے علاوہ ان کا ایک بیٹا بابا اعظمی بھی ہے۔
رپورٹس کے مطابق شوکت کیفی گزشتہ کافی وقت سے بیمار چل رہی تھیں۔انہیں 19 نومبر کو ممبئی کے کوکلابین ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔اردو شاعری سے منسلک پیج ریختہ نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
We are deeply saddened by the loss of #ShaukatAzmi, a prolific Indian theatre and film actor whose impactful performances in films such as Umrao Jaan, Garam Hawa and Bazaar will be fondly remembered. #RIP
— Rekhta (@Rekhta) November 22, 2019
بتاجارہاہے کہ شوکت اعظمی کو ممبئی کے جوہو واقع ان کے گھر پر آج شام 5 بجے ہارٹ اٹیک آیا اور وہیں ان کی موت ہو گئی۔خبر ہے جس وقت شوکت اعظمی کا انتقال ہوا، اس وقت شبانہ اعظمی خود ان کے پاس موجود تھیں۔