کوروناوائرس کاقہر:شب برأت پرمولانا ارشدمدنی کی خصوصی اپیل

arshad-madani

نئی دہلی:ملک میں کورناوائرس کے معاملے بڑھتے جارہے ہیں۔کوروناوائرس کی وجہ سے ملک میں 21دنو ں کا لاک ڈاؤن ہے۔بتادیں کہ وزیراعظم نریندرمودی کے ذریعے لوگوں کو اپنے اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔کوروناوائرس کوشکست دینے کےلئے ملک کے عوام لاک ڈاؤن مہم پرعمل پیرا ہیں۔کوروناوائرس کی وجہ سے مندر، مسجد، گردوارے اورچرچ ودیگرمذہبی مقامات وعبادت گاہیں بندہیں۔لوگ اپنے اپنے گھروں نمازاورپوجاوغیرہ کررہے ہیں۔اس بیچ جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدرمولانا ارشدمدنی نے مسلمانوں سے خصوصی اپیل کی ہے۔
مولانا ارشد مدنی نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ لوگ شب برأت میں اپنے گھروں میں عبادت کریں۔انہوں نے کہاکہ شب برأت میں گھرمیں نوافل اورعبادت کا اہتمام کریں ۔انہو ں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ رات میں گھرمیں ہی عبات کریں اورقبرستان میں نہ جائیں۔انہو ں نے کہاکہ مرحومین کیلئے گھرمیں ایصال ثواب کریں۔انہو ں نے کہاکہ اپنے گھروالوں، محبین، اعزواقارب اورمرحومین کیلئے گھرمیں ہی دعاوایصال ثواب کریں اورقبرستان زیارت کیلئے جانے سے بچیں۔انہو ں نے کہاکہ ہمیں کورونا کے قہر کو شکست دینے کی ہر مہم اور ہر ہدایت اور احکامات پر سنجیدگی اور پوری ایمانداری سے عمل کرنا چاہئے۔
خیال رہے کہ کوروناوائرس پرحکومت ہندکی گائڈلائن آنے کے بعد سے تقریباً دوہفتے سے کسی بھی مسجد میں جمعہ کی نمازنہیں ہوئی ہے۔ملک میں 21دنوں کا لاک ڈاؤن ہے۔حکومت کی گائڈلائن میں لوگوں کوگھروں میں رہنے اورسماجی فاصلہ بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلہ پر ملک سنجیدگی کے ساتھ عمل کررہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *