
دہلی سے متصل یوپی کے ضلع گوتم بدھ نگرکی شہرنوئیڈا میں کوروناسے آج ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔کورونا وائرس انفیکشن کے چلتے گوتم بدھ نگر ضلع میں رہنے والے 65 سالہ شخص کی ہفتہ کو موت ہو گئی۔کورونا سے موت کا ضلع کا یہ دوسرا معاملہ ہے۔اگرچہ ان کے علاوہ غازی آباد کے ایک اور متاثرہ شخص کی موت بھی نوئیڈا میں علاج کے دوران ہوئی تھی۔
نوئیڈا میں کوروناسے پہلی موت کا معاملہ جمعہ کو سامنے آیا تھا جہاں، سرکاری انسٹیٹیوٹ اسپتال میں 60 سال کے ایک بزرگ نے دم توڑ دیا تھا۔گوتم بدھ نگر میں ہفتہ کو کوروناوائرس انفیکشن سے دوسری موت ہو گئی۔نوئیڈا کے سیکٹر 66 میں رہنے والے ایک شخص کی گریٹرنوئیڈا کے سرکاری اسپتال میں کوروناوائرس سے موت ہو گئی ہے۔