سنجے راوت کا الزام: بی جے پی کے کہنے پر الیکشن کمیشن نے ممتا کوانتخابی تشہیر سے روکا

ممبئی (آئی این ایس انڈیا) شیوسینا رہنما سنجے راوت نے منگل کو الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو 24 گھنٹے تک پرچار سے روکنے کا فیصلہ بی جے پی کے کہنے پر لیا ہے۔ راوت نے ٹویٹ کیا کہ یہ ملک کے آزاد اداروں کی خودمختاری اور جمہوریت پر براہ راست حملہ ہے۔ بنرجی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شیوسینا کے چیف ترجمان نے انہیں بنگال کا شیرنی قرار دیا۔ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات جاری ہیں۔ شیوسینا یہ الیکشن نہیں لڑ رہی ہے، بلکہ اس نے بنرجی کی حمایت کی ہے۔ کمیشن نے بنرجی کو 24 گھنٹے انتخابی مہم کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ راوت نے ٹویٹ کیا کہ ای سی آئی (الیکشن کمیشن آف انڈیا) نے ممتا دیدی پر 24 گھنٹے پابندی عائد کردی ہے۔ یہ واضح طور پر ہندوستان میں حکمران جماعت کے کہنے پر کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.