نئی دہلی:صدر جمہوریہ ہندرام ناتھ کووند نے سنجے کوٹھاری کو مرکزی ویجلینس کمشنر(سی وی سی) کے عہدے کا حلف دلایا۔راشٹرپتی بھون کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر کووند نے سنجے کوٹھاری کوراشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں صبح 10 بجکر 30 منٹ پر عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔بتادیں کہ اس سے پہلے سنجے کوٹھاری صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کے سکریٹری کے طورپرکام کررہے تھے۔
President Kovind administered the Oath of Office to the Chief Vigilance Commissioner (CVC) Shri Sanjay Kothari at Rashtrapati Bhavan. pic.twitter.com/QPHbce9kDp
— President of India (@rashtrapatibhvn) April 25, 2020
سنجے کوٹھاری 1978بیچ کے ہریانہ کیڈر کے آئی اے ایس افسرہیں۔انہوں نے ہفتہ یعنی 25اپریک 2020کو صدررام ناتھ کووند، نائب صدروینکیانائیڈو،وزیراعظم نریندرمودی اوردیگرسینئراعلیٰ افسراان کی موجودگی میں راشٹرپتی بھون میں حلف لیا۔کووڈ-19کی وجہ سے حلف برداری تقریب میں سوشل ڈسٹینسنگ کا مکمل خیال رکھیا گیا تھا۔ دربار ہال میں ایک طے شدہ دوری پر گنتی کی کرسیاں لگی تھیں۔