نئی دہلی:بھوپال سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی سادھوی پرگیہ کو وزارت دفاع کی پارلیمانی کمیٹی میں بطور رکن نامزد کیا گیا ہے۔ 21 ارکان کی اس پارلیمانی کمیٹی کےوزیر دفاع راجناتھ سنگھ سربراہ ہیں۔سادھوی پرگیہ کو اس کمیٹی میں لیا جانا اس لحاظ سے اہم ہو جاتا ہے کیونکہ وہ مالیگاؤں بم دھماکوں کے معاملے میں انڈر ٹرائل ہیں۔بہرکیف بھوپال سے رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرکودفاع سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کارکن مقررکیاگیاہے۔