سچن تندولکر اور انجلی کی سلور جوبلی

sachin

بین الاقوامی کرکٹ میں سچن تیندولکروہ نام ہے جوکسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سچن تندولکر کھیل کی دنیا، ٹیلی ویژن اورتشہیراشتہارات میں پہلے کی طرح ہی نظرآتے ہیں۔ سچن تیندولکرکیلئے آج کا دن بہت خاص ہے۔کیوں کہ آج ہی تاریخ میں ان کی شادی ہوئی تھی اورآج شادی کے 25سال مکمل ہوگئے ہیں۔

sachin-anjali

ماسٹربلاسٹرکے نام سے مشہورٹیم انڈیا کے سابق عظیم بلے باز سچن تندولکر کی شادی کو آج 25 سال پورے ہو گئے ہیں۔ سچن تیندولکرنے 24 مئی 1995 کو انجلی کے ساتھ شادی کی تھی۔بتادیں کہ سچن تندولکر کی بیوی انجلی ان سے چھ سال بڑی ہیں۔

sachin
سچن اپنی بیوی اوردونوں بچوں کے ساتھ پوزدیتے ہوئے

سچن تندولکر اور انجلی کی سگائی 1994 میں نیوزی لینڈ میں ہوئی تھی۔تب سچن انڈین ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر تھے۔24 اپریل کو سچن کے 21 ویں برتھ ڈے پر دونوں کی سگائی ہوئی تھی اور ایک سال بعد ہی 24 مئی 1995 کو سچن-انجلی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔بہرکیف سچن تندولکر کی شادی کو آج 25 سال پورے ہو گئے ہیں۔بتادیں کہ دونوں کے دوبچے ایک بیٹااوربیٹی ہے۔سچن کی بیوی انجلی  ڈاکٹرہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *