نئی دہلی:پرانی دہلی کے دریاگنج علاقے میں ہفتہ اوراتوارکے درمیانی شب کوایک سڑک حادثے میں تین لڑکوں کی موت ہوگئی۔بتایاجارہاہے کہ تینوں لڑکے فیملی پارٹی سے لوٹ رہے تھے تبھی یہ حادثہ ہوا۔مہلوکین کے اہل خانہ اسے ہٹ اینڈرن کا کیس بتارہے ہیں۔پولس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔
دریاگنج تھانہ علاقہ میں دہلی گیٹ کے پاس ہفتہ رات قریب بارہ بجے تین لڑکوں کی موت ہوگئی۔پولس کے مطابق، اوسامہ، سعدملک اورحمزہ رات کسی فیملی پارٹی سے واپس ایک ہی اسکوٹی پربیٹھ کرلوٹ رہے تھے۔اسی بیچ تینوں سڑک حادثے کا شکارہوگئے اورموقع پرہی تینوں کی موت ہوگئی۔
بتایاجارہاہے کہ دہلی گیٹ کے پاس بناہیلمیٹ پہنے ایک اسکوٹرپرسوارتین نابالغوں کی موت ان کی گاڑی کے کھمبے سے ٹکرانے سے ہوگئی۔پولس نے بتایاکہ مہلوکوں کی شناخت شناخت محمد سعد، اوسامہ اورحمزہ کے طورپرہوئی ہے۔پولس کے مطابق تینوں لڑکے نابالغ تھے اورانہوں نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا۔حادثہ ہفتہ دیرشب ہوا،جب اسکوٹرکی رفتارکافی تیزتھی۔پولس کے ایک افسر نے بتایاکہ تینوں کے سرمیں چوٹ لگی تھی اورنزدیکی اسپتال لے جاتے ہی ڈاکٹروں نے مردہ قراردے دیا۔