جھارکھنڈکے گڑھواضلع میں بڑاسڑک حادثہ، چارلوگوں کی موت

garhwa-road-accident

رانچی:جھاکھنڈ سے سڑک حادثے کی بڑی خبرآرہی ہے۔جھارکھنڈ کے گڑھوا ضلع میں اتوارکی صبح سڑک حادثہ ہواہے۔حادثے میں چارلوگوں کے موت کی خبرہے۔بتایاجارہاہے کہ حادثہ میں بھوناتھپور کے رکن اسمبلی بھانوپرتاپ شاہی کے بھانجے پرشانت سنگھ کی بھی موت ہوگئی۔

garhwa-road-accident0
جانکاری کے مطابق، اسکارپیو اورٹرک کی ٹکرہوگئی۔اسکارپیومیں کل پانچ افراد سوارتھے۔سبھی کوفوری طورپر علاج کے لئے صدراسپتال گڑھوا لے جایاگیا جہاں علاج کے دوران چارلوگوں کی موت ہوگئی۔ایک دیگر شخص کی حالت نازک ہے جسے علاج کیلئے رانچی کے رمس لایاگیاہے۔حادثہ این ایچ57پرپرسوان بجلی سب اسٹیشن کے پاس علی الصباح چاربجے ہواہے۔بتایاجارہاہے کہ یہ سبھی ووٹنگ کے بعد ای وی ایم جمع کرواکرگڑھواسے لوٹ رہے تھے۔

پڑھیں: حیدرآباد گینگ ریپ قتل معاملہ:ملزمین کوعدالتی حراست میں بھیجا گیا،لوگوں کا پھوٹاغصہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *