معروف اداکار رشی کپور نے دنیاکوالوداع کہا،67سال کی عمرمیں انتقال

rishi-kapoor-death

نئی دہلی:ہندی فلم انڈسٹری کیلئے مہینہ کے آخری ہفتے ایک سیاہ کے طرح آیاہے۔29اپریل کوبالی کے مشہوراداکارعرفان خان نے دنیاکوہمیشہ کیلئے الوداع کہا۔بالی ووڈ اورپوراملک عرفان خان کے صدمے میں ہی تھے کہ بالی ووڈ اورملک کوایک اوربڑا صدمہ پہنچا۔اب 30اپریل کوسینئراداکاررشی کپورکا انتقال ہوگیا۔رشی کپورکینسرسے متاثرتھے۔بالی ووڈ کے سینئراداکاررشی کپورکا بدھ کو67سال کی عمرمیں انتقال ہوگیا۔اس بات کی جانکاری امیتابھ بچن نے ٹویٹ کرکے دی ہے۔امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹ میں بتایاکہ رشی کپور اس دنیا کوچھوڑکرچلے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھاکہ میں ٹوٹ چکا ہوں۔

بتادیں کہ اداکار کو سانس کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے بعد کل یہاں ایچ این ریلائنس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ان کے بڑے بھائی رندھیرکپورنے بتایاکہ تھاکہ اداکارکوسانس لینے میں پریشانی ہورہی تھی۔آج بدھ کورشی کپور نے آخری سانس لی۔پسماندگان میں اہلیہ نیتو ، بیٹا رنبیر کپور اور بیٹی ردھیما کپور ہیں۔
بتاتے چلیں کہ رشی کپور کو 2018 میں کینسر کے مرض کا پتہ چلا تھا جس کے بعد انہوں نے تقریبا ایک برس تک امریکہ کے شہر نیو یارک میں رہ کر اپنا علاج کرایا تھا۔وہ صحت یاب ہونے کے بعد گذشتہ سال وطن واپس آیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *