لاک ڈاؤن : رشی کپور کی بیٹی کودہلی سے ممبئی جانے کی ملی اجازت

riddhima

نئی دہلی:بالی ووڈ کے سینئراداکار رشی کپورنے آج 67سال کی عمراس دنیا کوالوداع کہہ دیاہے۔وہ کینسرکی عارضے میں مبتلا تھے۔ رشی کپورکوگزشتہ روز ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا۔جہاں انہوں نے آخری سانس لی ۔رشی کپورکے کنبہ ویسے توممبئی میں ہی ہیں لیکن ان کی ایک بیٹی ردھماکپورساہنی دہلی میں ہیں۔

riddhima-kapoor

والد رشی کے آخری دیدار کیلئے ان کی بیٹی ممبئی جانا چاہتی تھیں۔ایسے میں ردھیما نے وزارت داخلہ سے ممبئی جانے کی اجازت مانگی تھی، اورانہیں ممبئی جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ رشی کپور کی بیٹی کو سڑ ک کے راستے دہلی سے ممبئی تک جانے کی اجازت وزارت داخلہ نے دے دی ہے۔

رشی کپورکے انتقال پرامیتابھ بچن کاجذباتی ٹویٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *