رجت شرما کا استعفیٰ منظور

Rajat-Sharma

نئی دہلی:دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے ) کے صدر رجت شرما نے جمعہ کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ لوک پال جج (ریٹائرڈ) بدر دریز احمد نے رجت شرما کا استعفی منظور کر لیا ہے۔بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی رجت شرما نے ڈی ڈی سی اے کے صدر کے عہدے سے استعفی دیا تھا، حالانکہ پہلے ان کا استعفی قبول نہیں کیا گیا تھا۔ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈي ڈي سي اے) کے صدر رجت شرما کا اپنے عہدے سے استعفی لوک پال نے منظور کر لیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ڈی ڈی سی اے کو الوداع کہہ دیا ہے۔
رجت شرما نے اس مہینے 16 نومبر کو ڈی ڈی سی اے میں دباؤ اور سیاست کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا لیکن اس کے اگلے ہی دن ڈی ڈی سی اے کے لوک پال جسٹس بدر دریز احمد نے شرما کو اپنے عہدے پر بنے رہنے کو کہا۔دوبارہ رجت شرما نے جمعہ کوڈی ڈی سی اے کے صدرکے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا،جسے لوک پال نے شرما کا استعفی منظور کر لیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *