اینکرارنب گوسوامی اوران کی بیوی پرحملہ،دوگرفتار

arnab-goswami

ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹران چیف ارنب گوسوامی اوراان کی بیوی پرمبینہ طورپر حملہ کئے جانے کا واقعہ سامنے آیاہے۔ارنب اوران کی بیوی پردیرشب ممبئی میں حملہ کیاگیا۔دونامعلوم لوگوں نے اس وقت ان پرحملہ کیا جب وہ اسٹوڈیو سے گھرجارہے تھے۔حالانکہ ارنب گوسوامی اوران کی بیوی بالکل محفوظ ہیں، انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی ہے۔پولس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔پولس نے ارنب پرحملے کے تعلق میں دولوگوں کوگرفتارکیاہے۔ان کے خلاف این ایم جوچی مارگ پولس تھانہ میں آئی پی سی کی دفعہ 341اور504کے تحت معاملہ درج کیاگیاہے۔

ارنب نے جانکاری دیتے ہوئے کہاہے کہ رات قریب 12بجکر10منٹ پرمیں اورمیری بیوی اوردیگرمعاون ساتھی کے ساتھ آفس سے گھرجارہے تھے۔گنپت راؤ کدم مارگ پربائک سے آئے دولوگوں نے انہیں اوورٹیک کیا۔انہوں نے راستہ روک لیا اورڈرائیورسائڈ سے کارکی کھڑکی پرکئی بارحملہ کیا۔کارارنب چلارہے تھے۔شیشہ نہیں ٹوٹا توانہوں نے لکوڈیعنی سیاہی سے بھرایک بوتل نکالا اوراسے کارپرپھینکا۔وہ گالیاں بھی دے رہے تھے۔ارنب کا الزام ہے کہ حملہ یوتھ کانگریس کے کارکنان نے کیاہے۔

یہ شخص کیوں ہیلمیٹ پہن کرسائیکل چلاتاہے؟جان کرہوجائیں گے حیران،ویڈیو دیکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *