پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی

petrol-diesel

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا) منگل کو چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 22 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اب دہلی میں پٹرول کی قیمت 90.78 روپئے سے کم ہوکر 90.56 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ڈیزل کو 23 پیسے فی لیٹر کم دیا گیا ہے۔ ڈیزل 81.10 روپئے فی لیٹر سے گھٹ کر 80.87 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ ممبئی میں پٹرول 96.98 روپئے اور ڈیزل 87.96 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ چاروں میٹرو شہروں میں سے ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل سب سے زیادہ مہنگا ہے۔ چنئی کے بارے میں بات کریں تو پیٹرول 92.58 روپئے فی لیٹر اور 85.88 روپئے فی لیٹر ڈیزل فروخت ہورہا ہے۔ کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 90.77 روپئے اور ڈیزل 83.75 روپئے فی لیٹر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.