لال قلعہ کیس: دیپ سدھو کی فیس بک آئی ڈی اپ ڈیٹ، 2 ویڈیواپ لوڈ

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)لال قلعے میں تشددکا ملزم دییپ سدھو، اس وقت جیل میں ہے۔ لیکن دیپ سدھو کا فیس بک اکاؤنٹ مستقل طور پر چل رہاہے۔ فیس بک پر دیپ سدھو کی 2 ویڈیوز اپ لوڈ کی گئیں اور کہا گیا ہے کہ 26 جنوری کو ہونے والے تشدد کا اصل مجرم کون ہے؟ ویڈیو میں راکیش ٹکیت سمیت متعدد کسان رہنماؤں کے بیانات آرہے ہیں، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ 26 جنوری کوانہیں دہلی میں داخلے سے کون روکے گا۔دہلی کی ایک عدالت نے مرکز کے تینوں نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران ریڈ فورٹ تشدد کیس میں اداکار دیپ سدھو کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں گرفتار کیا تھا۔ اس معاملے میں سات روزہ پولیس تحویل کی مدت ختم ہونے کے بعد سدھو کو میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سمرجیت کور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔اسے تہاڑ جیل میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں وہ فی الحال بندہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.