متھرا میں تعینات یوپی پولیس کے ایک جوان پر گروگرام کے مانیسر تھانہ میں ریپ کا معاملہ درج ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار دھننجے اپنی فیس بک فرینڈ کو گرو گرام میں نوکری دلانے کے بہانے مانیسرعلاقے میں لیکر آیا۔ جہاں اس نے ایک ہوٹل میں لے جاکر خاتون کی عصمت دری کی۔ گرو گرام پولیس کو تحریری شکایت دیکر متاثرہ نے الزام ہے کہ ملزم اسے اویو روم میں لیکر گیا جہاں اس نے متاثرہ کو کولڈ رنک میں نشیلی اشیا ملاکر پلا دیا۔ متاثرہ جب ہوش میں آئی تو اسے پتہ چلا کہ اس کا ریپ ہوا ہے۔
اتنا ہی نہیں ملزم پولیس اہلکار نے متاثرہ کا فحش ویڈیو بنا کر اسے کئی مرتبہ بلیک میل بھی کیا۔ ایسے میں متاثرہ نے ملزم کی شکایت پولیس میں کی۔ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے ملزم پولیس اہلکار کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔
ملزم پولیس اہکار کو گرفتار کرنے کیلئے گرو گرام پولیس نے ایک ٹیم تشکیل کی ہے اور یوپی کے علاقوں میں ملزم پولیس اہلکار کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کر رہی ہے۔ پولیس کی مانیں تو جلد ہی ملزم پولیس اہلکار ان کی گرفت میں ہوگا۔