انسانیت شرمسار:لاک ڈاؤن میں مفت راشن دلانے کے بہانے خاتون کی عصمت دری

general-pic-rape-victim

کوروناوائرس اورلاک ڈاؤن کی وجہ سے انسانی زندگی ٹھپ ہوگئی ہے۔لاک ڈاؤن اورکوروناوائرس کے چلتے تمام طرح کے کام روزگاربندہیں۔لاک ڈاؤن کے دوران سرکارعوام کی طرح کی مددکرنے کی کوشش کررہی ہیں۔وہیں غیرسرکاری تنظیمیں غریب عوام،مزدوروں اوربھوکے پیاسوں تک کھانا پہنچانے کے ساتھ ساتھ ہرممکن مددکررہی ہے۔اس کے علاوہ صاحب ثروت افراد بھی لوگوں کی ہرممکن مدد کررہے ہیں۔اسی کے بیچ ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران مددکے نام پرانسانیت کوشرمسارکرنے والاسامنے آیاہے۔دراصل مددکے بہانے ایک شخص نے ایک خاتون کے ساتھ جنسی تشدد کی کوشش کی۔
لائیوہندوستان کی پورٹ کے مطابق، لاک ڈاؤن کے دوران مغربی دہلی میں مقامی ممبر اسمبلی سے مفت راشن اور ایک ہزار روپے کی مالی مدد دلانے کے بہانے ایک 35 سالہ خاتون سے پڑوسی کے ذریعہ مبینہ طور پر عصمت دری کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کر کے بدھ کو ملزم شخص کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق، متاثرہ خاتون اور اس کا پڑوسی گزشتہ 10 سال سے زیادہ ایک دوسرے کو جانتے تھے۔خاتون کا شوہر ناریل فروخت کرتا ہے۔متاثرہ کے شوہر نے منگل کی شام اس جرم کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔اس نے الزام لگایا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران مدد دلانے کے بہانے ان کے پڑوسی نے اس کے بیوی کے ساتھ جنسی تشدد کیا ہے۔

ہندوستان کی رپورٹ کے مطابق، ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ خاتون کے شوہر نے اپنی شکایت میں کہا کہ ملزم ان کا پڑوسی ہے اور وہ اسے اور اس کے خاندان کو گزشتہ 14 سالوں سے جانتے ہیں۔اس نے بتایا کہ جب وہ کام پر گیا تھا، تب وہ آدمی جو کہ ایک راشن کی دکان پر کام کرتا ہے، اس نے اپنے رابطوں کے ذریعے ایک رکن اسمبلی سے اس کی بیوی کو راشن اور اقتصادی مدد دلانے کا وعدہ کیا۔جب خاتون اس کے لئے راضی ہو گئی، تو وہ اسے مغربی دہلی کے پاس لے گیا اور اس کے ساتھ زبردستی کی۔

رپورٹ کے مطابق،،پولیس نے کہا کہ متاثرہ کے شوہر کے مطابق، ملزم نے اس کی بیوی کو اس بدفعلی کے بارے میں کسی کو کچھ بھی نہیں بتانے کی دھمکی دی تھی۔افسر نے کہا کہ جیسے ہی ہمیں شکایت ملی، خاتون کو طبی ٹیسٹ کے لئے لے جایا گیا، جس کے بعد پالم پولیس اسٹیشن میں عصمت دری کا معاملہ درج کیا گیا۔پولیس ڈپٹی کمشنر (جنوب مغرب)، دیویندر آریہ نے کہا کہ انہوں نے عصمت دری کے ملزم شخص کے خلاف کیس درج اسے گرفتار کر لیا ہے۔معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *