صدررام ناتھ کووند نے ملک وقوم کودیوالی کی مبارکباد دی

Diwali-Ramnath

نئی دہلی:صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے ملک وقوم کودیوالی کے مقدس تہوارکی مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کیں۔صدر کووند نے دیوالی کے مبارک موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ دیوالی کے مبارک موقع پر میں اہل وطن اور بیرون ممالک میں رہ رہے ہندوستانیوں کو مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دیوالی مایوسی پر امید، برائی پر اچھائی اور تاریکی پر روشنی کی جیت کا مظہر ہے۔ آئیے اس دن ہمیں محبت، ہم آہنگی اور میل جول کا چراغ جلاتے ہوئے ہم سبھی کو بالخصوص ضرورت مندوں کی زندگی میں خوشیاں لانے کی کوشش کریں۔صدر کووند نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اس تہوار کے ذریعہ سے ملک کے ہر گھر میں خوشی، امن اورخوشحالی آئے۔

 

 

مزید پڑھیں: منوہرلال کھٹردوسری باربنیں گے ہریانہ کے وزیراعلیٰ،حلف برداری تقریب اتوارکو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *