نئی دہلی:رمضان المبارک کا چاندنظرآگیاہے۔ہندوستان میں 25اپریل2020کوپہلاروزہ رکھاجائے گا۔ملک میں مختلف مقامات پر چاند نظر آنے کی رویت ہلال کمیٹیوں نے تصدیق کردی ہے ۔رمضان المبارک کاچاندنظرآنے اوررمضان کے آغازپرسیاسی لیڈروں نے مبارکبادپیش کی ہے۔
رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے آغاز پر ہندوستان کی سیاسی لیڈروں نے لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت متعدد سیاسی لیڈروں نے لوگوں کو مبارکباد دی ۔رمضان کے آغازپروزیراعظم نریندرمودی نے ٹویٹ کرکے مبارکباددی ہے۔پی ایم مودی نے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ ”رمضان مبارک!میں سب کی سلامتی،صحت اورتندرستی کیلئے دعاگو ہوں۔یہ مقدس مہینہ اپنے ساتھ شفقت، ہم آہنگی اورہمدردی کی فراوانی لائے۔ہم کوروناوائرس کے خلاف جاری لڑائی میں جیت حاصل کر ایک صحت مند دنیابنانے میں کامیاب ہوں“۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ کرنے امن و امان اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے رمضان مہینہ کی نیک خواہشات دیتے ہوئے مسلسل سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرنے اور گھر پر ہی رہ کر نماز ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔رمضان کے آغازپرجموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ نے بھی مبارکباد پیش کی ہے۔اس کے علاوہ یوپی کے ساتھ وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی ٹویٹ کرمبارکباد دی ہے۔
رمضان المبارک کا چاندہندوستان کے مختلف مقامات پردیکھاگیاہے۔ملک کی مختلف مسلم تنظیموں نے بھی چانددیکھنے کی تصدیق کردی ہے۔ہندوستان میں 24اپریل 2020کوماہ رمضان کا چاندنظرآیا۔لہٰذا 25اپریل 2020بروزسنیچرکوپہلاروزہ ہوگا۔چانددیکھنے کے ساتھ ہی رمضان کا اعلان ہوگیاہے۔دہلی سمیت پورے ملک میں مقدس مہینہ سنیچر سے شروع ہوگا۔علماء نے کوروناوائرس کودیکھتے ہوئے مسلم کمیونٹی کواپنے گھروں میں ہی عبادت کرنے کی اپیل کی ہے۔