صدر رام ناتھ کووند کی ایمس میں کامیاب سرجری

ramnath-kovind

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا) منگل کو دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں صدر رام ناتھ کووند کی کامیاب بائی پاس سرجری کی گئی۔ راشٹرپتی بھون کے ترجمان نے یہ اطلاع دی ہے۔ صدر رام ناتھ کووند کو سینے کی تکلیف کے بعد جمعہ کی صبح صحت کی جانچ کے لیے آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال لایا گیا۔ جہاں سے انہیں مزیدجانچ کے لیے ہفتے کے روز ایمس کے پاس بھیج دیا گیا تھا۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں آگاہ کیا۔ راج ناتھ سنگھ نے ایمس کے ڈائریکٹرڈاکٹر رندیپ گلیریا سے بھی بات کی اور صدر سے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کی۔ راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کیاہے کہ ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند نے دہلی کے ایمس میں کامیاب بائی پاس سرجری کروائی۔ کامیاب آپریشن پرڈاکٹروں کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایمس کے ڈائریکٹرسے گفتگوکرتے ہوئے صدر کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ میں جلد ان کی صحت یابی کے لیے دعا گوہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.