صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووندنے بحریہ کی اکیڈمی کو صدر کا پرچم عطا کیا

Colour-INA-Kerala

نئی دہلی:صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند  نے آج کیرالہ کے  ایزہی مالا میں  واقع  بھارتی بحریہ کی اکیڈمی  (آئی این اے) کو  صدر کا پرچم عطا کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ  بھارت ایک بحری ملک ہے جس کے طویل سمندری   ساحل ہیں۔ ہمارے  ان ساحلوں کے قریب  کئی  جزائر ہیں جو ہماری قومی  بیرونی چوکیوں  کی طرح کام کرتے ہیں اور  زبردست عسکری اہمیت کے حامل ہیں۔ ہماری تجارت  اور توانائی  کا ایک بڑ احصہ سمندر کے ذریعے  پورا ہوتا ہے۔ اسی لئے  سمندر اور بحری  حدود کا تحفظ، زمین پر ہماری اقتصادی  بنیادی ڈھانچے  کی ترقی  اور  عوام  کی فلاح وبہبود کو یقینی بنانے کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔

INA-Kerala

 جناب صدر جمہوریہ  ہند نے کہا کہ  ہم ایک ڈیجیٹل دور میں رہ رہے ہیں اور  مستقبل کی جنگیں بھی اطلاعات و ٹیکنالوجی کے شعبے میں لڑی جائیں گی۔ بھارتی بحریہ کی اکیڈمی  کے کیڈٹوں سے  تکنیکی گریجویٹ  ہونے کی حیثیت سے امید کی جاتی ہے کہ وہ تکنیکی طور پر سب سے آگے رہیں گے اور  ضرورت پڑنے پر  بہتر طریقے سے جوابی کارروائی کرسکیں گے۔ انہوں نے کیڈٹوں پر زور دیا کہ وہ اکیڈمی  میں اپنی تربیت  کا پورا استعمال کریں اور  کل کی پیچیدہ اور غیر یقینی دنیا میں بہتر لیڈر بنیں۔

خبران پٹ پی آئی بی سے

Leave a Reply

Your email address will not be published.