کسان تحریک: حکومت کی خاموشی پر راکیش ٹکیت کا بیان

بجنور(آئی این ایس انڈیا) بھارتی کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت نے الزام لگایا ہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے مرکزی حکومت کی خاموشی اس بات کی طرف اشارہ کررہی ہے کہ حکومت کسانوں کی تحریک کے خلاف کچھ اقدامات کی تیاری کررہی ہے۔ حکومت اور کسان یونینوں کے مابین مذاکرات کا دور ختم ہوجانے پر انہوں نے کہا کہ مذاکرات کرنے کی تجویز حکومت کو ہی لانا چاہیے۔ راکیش ٹکیت نے کہاکہ مرکزی حکومت کی 15-20 دن سے خاموشی اس بات کی نشاندہی کررہی ہے کہ کچھ ہونے والا ہے۔ حکومت اس تحریک کے خلاف کچھ اقدامات کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ٹکیت نے کہاکہ کسان اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک معاملہ حل نہیں ہوجاتا۔ کسان بھی تیار ہیں، وہ کھیتی باڑی کو بھی دیکھے گا اور احتجاج بھی کرے گا۔ وقت آنے پر حکومت سے بات کریں گے۔ٹکیت نے کہا کہ 24 مارچ تک ملک میں بہت سے مقامات پر مہاپنچایت منعقد ہوگی۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کے مظاہرے کے دوران لال قلعہ میں ہنگامہ آرائی کے بارے میں جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے یہ تمام پریشانی پیدا کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.