زرعی قانون کی واپسی تک تحریک جاری رہے گی:راکیش ٹکیت

rakesh-tikait
راکیش ٹکیٹ ۔۔۔فائل فوٹو

مظفر نگر(آئی این ایس انڈیا)کسان رہنما راکیش ٹکیت نے کہاہے کہ جب تک تینوں نئے زرعی قوانین کو منسوخ نہیں کیا جاتا،ان کا احتجاج جاری رہے گا۔راکیش ٹکیت نے یہ بات یہاں قصبے میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہی۔ ٹکیت نے کہاہے کہ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ تینوں زرعی قوانین کو مکمل طور پر واپس لیا جائے اور جب تک حکومت ان کے مطالبات پر راضی نہیں ہوگی اس وقت تک یہ تحریک جاری رہے گی۔ اس موقع پر انہوں نے ٹریکٹر ریلی کوپرچم دکھاکرروانہ کیا۔ انہوں نے بتایاہے کہ یہ ریلی اترپردیش اوراتراکھنڈ کے اضلاع میں جائے گی اور 27 مارچ کو غازی پور میں کسانوں کے مظاہرے کی جگہ پر پہنچے گی۔ادھر مظفر نگر سے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر سنجیو بالیان نے کہا کہ تینوں زرعی قوانین کسانوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ اگر زرعی قوانین کی وجہ سے ایک کسان کی زمین بھی لی گئی تو میں پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دوں گا۔یہ قوانین کسانوں کی خواہشات کے مطابق نافذہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.