سمندری طوفان ’امفان‘ مچاسکتاہے تباہی، تیز ہوائیں اور بارش شروع

amphan

سمندری طوفان سے اڑیسہ اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں سمیت بنگلا دیش کے کچھ علاقوں کو شدید خطرہ ہے۔ماہرین موسمیات نے طوفان کی شدت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، امفان کو شمال مشرقی بحر ہند میں آنے والا دوسرا شدید ترین طوفان کہا جارہا ہے۔سمندریر سا’یکلون طوفان’امفان‘ (Amphan Cyclone) کے آج مغربی بنگال کے ساحل پر ٹکرانے کا امکان ہے۔اس دوران 155 سے 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک ہوائیں چلنے اور بھاری بارش ہونے کا اندازہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بنگال کے ساحلی اضلاع میں بھاری بارش ہوگی اور سمندر میں چار پانچ میٹر بلند لہریں اٹھیں گی۔’امفان‘ نامی طوفان کی شدت میں تیزی آنے کی اطلاعات کے ساتھ ہی مغربی بنگال حکومت نے ساحلی علاقوں میں آباد رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانا شروع کر دیا ہے۔ تیز بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے جنوبی بنگال کے کئی اضلاع میں تباہی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان شمال اور شمال مغرب کی سمت میں کافی رفتار میں آگے بڑھ رہا ہے۔اندازہ ہے کہ اس کی رفتار ابھی اور بڑھے گی۔سائیکلون امفان آج دوپہر تک مغربی بنگال کے دیگھا اور بنگلہ دیش کے ہادیہ میں ٹکر ا سکتا ہے۔طوفان اڑیسہ کے پارادیپ سمندر کے قریب پہنچنے والا ہے۔صبح ساڑے آٹھ بجے یہ محض پارادیپ سمندر سے 120 کلومیٹر دور پہلے جنوب مشرق میں تھا۔یہ سندرون کے پاس ہے۔ محکمہ موسمیات نے دوپہر تک اس کے سمندر سے ٹکرانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔اڑیسہ، مغربی بنگال اور بنگلادیش کے ساحلی علاقوں میں 24 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *