ریلوے نے کم دوری والی ٹرینوں کے کرایہ میں کیازبردست اضافہ

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)کم دوری والی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے پرعوامی کی طرف سے تشویش ظاہر کرنے کے بعد ہندوستانی ریلوے نے بدھ کے روز کہا کہ غیر ضروری سفر کو کم کرنے کے مقصد سے کرایے میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ کووڈ19 لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ریلوے صرف خصوصی ٹرینیں چلا رہی ہے۔ ابتدا میں صرف لمبی دوری والی ٹرینیں چلائی جارہی تھیں لیکن اب کم دوری والی مسافر ٹرینیں بھی چل رہی ہیں۔ وزارت ریلوے کے بیان کے مطابق کووڈ 19 وبا کے پیش نظر ان ریل گاڑیوں کا کرایہ اتنا ہی طے کیا گیا ہے جتنا کہ خصوصی دفعات کے تحت اس فاصلے کی میل اور ایکسپریس ٹرینوں میں جنرل ٹکٹ کے برابرطے کیاگیا ہے۔ مسافروں اور لوکل ٹرین خدمات کی بحالی کے بعد ریلوے کو کرایے میں اضافے پر مسافروں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ مثال کے طور پر امرتسر سے پٹھان کوٹ کا کرایہ اب 55 روپے ہوگیاہے جو پہلے 25 روپے تھا۔ اسی طرح جالندھر سے فیروز پور جانے والے ڈی ایم یو کا کرایہ 30 روپے سے بڑھ کر 60 روپے ہوگیا ہے۔ بیان کے مطابق ریلوے یہ بتانا چاہتا ہے کہ مسافروں اور دیگر کم دوری والی ٹرینوں کے کرایوں میں یہ معمولی اضافہ لوگوں کو غیر ضروری سفر سے روکنے کے لئے کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 ابھی بھی ہے اور صورتحال مزید بگڑ رہی ہے، کچھ ریاستوں میں متعدد ریاستوں سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ کرایوں میں معمولی اضافے کو ریلوے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جانا چاہئے تاکہ ہجوم اور کوڈ 19 کوپھیلنے سے روکا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.