کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے پورے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے، لیکن ریلوے نے 12 مئی سے ہی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ریلوے مرحلہ وار طریقے سے اپنی خدمات شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ریلوے 12 مئی سے آہستہ آہستہ مسافر ٹرینوں کو چلانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔شروع میں 15 جوڑے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔یہ ٹرینیں نئی دہلی سے شروع ہوں گی اور ملک کے مختلف اسٹیشنوں تک جائیں گی۔اسپیشل ٹرین کی بکنگ 11 مئی یعنی آج شام 4 بجے سے شروع ہوگی۔ ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ہوگی لہذا اسٹیشن جانے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔
کل یعنی منگل سے شرائط کے ساتھ ملک کے 15 بڑے شہروں کے لئے AC ٹرینیں چلنے لگیں گی۔لیکن یاد رکھیں ٹکٹ صرف آن لائن ہی ملے گا۔اس دوران نئی دہلی اسٹیشن سے ڈبروگڑھ، اگرتلا، ہاوڑہ، پٹنہ، بلاسپور، رانچی، بھونیشور، سکندرآباد، بنگلور، چنئی، ترواننت پورم، مڈگاوں، ممبئی سینٹرل، احمد آباد اور جموں توی کو جوڑنے والی ان ٹرینوں کو خصوصی ٹرینوں کے طور پر چلائی جائے گی۔