ایودھیاپرفیصلہ سے پہلے ریلوے الرٹ،آرپی ایف کی چھٹیاں منسوخ

ayodhya

نئی دہلی:ایودھیامعاملے کے فیصلے کولیکر اترپردیش میں زبردست حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ایودھیامعاملے پرسپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے نہ صرف اترپردیش بلکہ ملک بھرمیں سیکوریٹی ایجنسیاں الرٹ ہوگئی ہیں۔وہیں مرکزی وزارت داخلہ نے بابری مسجد اوررام مندرمعاملے پرسپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے پیش نظر سبھی ریاستوں کوچوکس ومحتاط رہنے کوکہاہے۔اس کے علاوہ انڈین ریلوے بھی اس فیصلے سے پہلے حفاظتی انتظامات کوپختہ کرنے میں لگ گیاہے۔اس کیلئے پولس کی جانب سے سبھی زون کوسات پیج کی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں آرپی ایف کے سبھی جوانوں کی چھٹی رد کردی گئی ہیں اورانہیں ٹرینوں کی حفاظت میں تعینات رہنے کے ہدایات دیئے گئے اورٹرینوں میں تحفظ کیلئے اضافی فورس کی تعیناتی کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ایڈوائزری میں ریلوے اسٹیشنوں کے پاس اورریلوے کی زمین میں بنے مذہبی مقامات پر سخت نگرانی کی ہدایت دی گئی ہیں۔اس ایڈوائزری میں کہاگیاہے کہ ریلوے اسٹیشوں کے پاس اوراس کے دائرے میں آنے والے مذہبی ڈھانچوں پرقریب سے نظررکھی جائے گی کیوں کہ وہاں تشدد بھڑکانے کا زیادہ اندیشہ ہے۔ساتھ ہی دہلی، مہاراشٹراوراترپردیش سمیت 78اہم ریلوے اسٹیشنوں کی شناخت کی گئی جہاں کثیرتعداد میں مسافرآتے ہیں یہاں آرپی ایف اہلکاروں کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے۔

 

پڑھیں: ایودھیامعاملے پرفیصلہ سے پہلے سیکوریٹی ایجنسیاں الرٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published.