ملک کو کورونا ویکسین کی ضرورت: راہل

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کو تمام لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی ضرورت ہے کیونکہ محفوظ زندگی ہر شہری کا حق ہے۔انہوں نے پارٹی کی طرف سے ’اسپیک اپ فار ویکسین فار آل‘ ہیش ٹیگ سے چلائے گئے سوشل میڈیا مہم کے تحت یہ بات کہی۔ کانگریس نے تمام شہریوں کو ٹیکہ لگائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ مہم شروع کی۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ملک کو کورونا ویکسین کی ضرورت ہے۔ آپ کو اس کے لئے آواز اٹھانی چاہئے۔ محفوظ زندگی ہر کسی کو کا حق ہے۔ راہل گاندھی نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا جس میں ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز،کورونا ویکسین کی کمی اور تمام لوگوں کو کورونا ویکسین دینے کی مطالبہ والی ویڈیو بھی شیئر کی۔واضح رہے کہ ایک دن میں کورونا کے 168912 نئے کیسز درج ہونے کے ساتھ کل کیسز بڑھ کر 13527717 ہوگئے، جبکہ کورونا کی وجہ سے 904 لوگوں کے ہلاک ہونے کے ساتھ اموات کی تعداد 170179 ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.