ہندوستان میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر امریکہ خاموش:جمہوریت پر بولے راہل گاندھی

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ایک آن لائن گفتگو کے دوران دنیا بھر میں جمہوریت کے نظریہ پر اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے ہندوستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر خاموشی اختیار کرلی ہے۔ راہل نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ امریکہ ایک بامقصد خیال ملک ہے۔ یہ وہ آزادی ہے، جس طرح سے آپ کے آئین میں آزادی کو جگہ دی گئی ہے، لیکن آپ کو اس خیالات کی حفاظت کرنی ہوگی۔راہل ہندوستان میں سابق امریکی سفیر نکولس برنس کے ساتھ آن لائن گفتگو میں حصہ لے رہے تھے۔ برنس فی الحال ہارورڈ کینیڈی اسکول میں پروفیسر ہیں۔ برنس چین اور روس کی طرف سے پیش کیے جانے والے سخت نظریات کے خلاف جمہوریت کے نظریہ پر گفتگو کررہے تھے۔ اس پر برنس کو روکتے ہوئے راہل نے کہا کہ ہندوستان میں جو کچھ ہو رہا ہے،اس امریکی حکومت کی طرف سے کچھ بھی سننے کو نہیں ملتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ جمہوریت میں شراکت کی بات کر رہے ہیں تو پھر ملک میں کیا ہورہا ہے اس کے بارے میں آپ کے خیالات کیا ہیں؟میں اس پر یقین رکھتا ہوں کہ امریکہ ایک بامقصد خیال ملک ہے۔ یہ وہ آزادی ہے، جس طرح سے آپ کے آئین میں آزادی کو جگہ دی گئی ہے، لیکن آپ کو اس خیالات کی حفاظت کرنی ہوگی۔بحث کے دوران راہل نے یہ بھی الزام لگایا کہ ہندوستان میں برسراقتدار پارٹی کے ذریعہ 2014 کے بعد سے ہندوستان کا ادارہ جاتی ڈھانچہ پرمکمل طور پر قبضہ کرلیا گیا ہے، جس نے اپوزیشن جماعتوں کے لئے پیراڈائم کوبدل دیا ہے کیونکہ اب یہ ادارے جس کا مقصد مساوی سیاسی لڑائی کو فروغ دینا ہے، اب ایسا نہیں کرتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.