نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کانگریسی لیڈرراہل گاندھی کے ایک ٹویٹ کا جواب شاعرانہ انداز میں دیا۔ راہل گاندھی نے ایک بار پھر اس پرسوال اٹھایا ہے۔ راہل گاندھی نے بھارت چین سرحدی تنازعہ پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے وزیر دفاع پرطنزکرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھاہے کہ ایک بار جب وزیر دفاع کو تبصرہ کرنا پڑا، تو کیا وہ جواب دے سکتے ہیں اگر چین نے لداخ میں ہندوستانی سرزمین پر قبضہ کرلیاہے؟وزیرددفاع صاف صاف بتائیں کہ چین نے بھارت کی زمین میں دراندازی کی ہے یانہیں۔اس سے پہلے بھی راہل گاندھی نے وزیرداخلہ کوگھیرتے ہوئے کہاتھاکہ ان کی خارجہ پالیسی سب کومعلوم ہے۔آخروہ بتائیں کہ چین نے بھارت کے کتنے علاقوں پرقبضہ کیاہے اوراس نے کتنی دراندازی کی ہے۔وہ وزیرداخلہ کے خارجہ پالیسی کے دعووں پرسوال کررہے تھے اورآئینہ دکھارہے تھے۔چین اورنیپال کے ساتھ کشیدگی کے بعدسے راہل گاندھی ہندوستان کی سالمیت پرمستقل حکومت ہندکوگھیرتے رہے ہیں لیکن ادھرسے شاعرانہ جوب دے کربات ٹالی جارہی ہے اوراب تک بنیادی سوال کاجواب نہیں دیاجارہاہے۔اصل سوال سے توجہ ہٹاکرذاتی تبصرے تک کیے جارہے ہیں۔