راہل گاندھی نےلاک ڈاؤن میں گھرجارہے مہاجرمزدوروں سے ملاقات کی

rahul-gandhi

نئی دہلی: کورونابحران اورلاک ڈاؤن کے بیچ کانگریس کے سابق صدر اورممبرپارلیمنٹ راہل گاندھی نے فٹ پاتھ پرمہاجرمزدوروں سے ملاقات کی ہے۔بتادی ںکہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے مہاجر مزدوروں کو تمام طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس دوران راہل گاندھی نے ہفتہ کو دہلی میں مہاجر مزدروں سے ملاقات کر کے ان کی حالت اورپریشانیوں کے بارے میں جانکار لی۔ کانگریس ذرائع کے مطابق ،راہل گاندھی نے شام کے وقت سكھدیو وہار علاقے کے فلائی اوور کے قریب مزدوروں سے ملاقات کی اور ان سے تقریبا ایک گھنٹے تک بات چیت کی۔قابل توجہ بات یہ ہے کہ راہل گاندھی نے بغیرکچھ بچھائے فٹ پاتھ پربیٹھ کران پریشان حال مزدوروں سے بات چیت کی۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کو دہلی کے سکھدیو وہار فلائی اوور سے گزرتے وقت ان تارکین وطن محنت کشوں سے بات چیت کی جو لاک ڈاؤن میں کام بند ہونے کے چلتے اپنے گھرواپس جارہے تھے۔ اس دوران انہوں نے مزدوروں سے گھر واپس جانے کا سبب پوچھا اور ان سے واپس نہیں جانے کی اپیل کی۔بتادیں کہ ان مہاجرلوگوں میں مردوخواتین اوربچے بھی شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *