نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ مرکز میں نریندر مودی حکومت کے دور میں ملک میں امیری اور غربت کی کھائی مزید بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دولت کی تقسیم میں عدم مساوات بہت بڑھ چکے ہیں۔ کانگریس کے رہنما نے دعوی کیا کہ تمل ناڈو کا توتیکورن میں بی جے پی حکومت کے اقتدار میں غریب مزید غریب ہوتا جارہا ہے، جبکہ کچھ منتخب افراد بے پناہ دولت اکٹھاکرکے دولت مند ہورہے ہیں۔ انتخابی مہم کے لئے جنوبی تامل ناڈو کے اپنے دورے کے دوسرے دن کانگریس کے رہنما نے نمک بنانے والے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحت اور غم کو جان کر انہیں بہت تکلیف ہوئی ہے۔ کانگریس قائد نے کہا کہ ان کے ساتھ ان کی بے پناہ ہمدردی ہے۔جب ایک خاتون مزدور سال کے چار مہینے جس وقت نمک بنانے کا کام نہیں ہوتا ہے حکومتی فنڈ کا مطالبہ کیا، تو انہوں نے کہا کہ کانگریس کی زیرقیادت یو پی اے حکومت اس طرح کے بحران سے نمٹنے کا طریقہ جانتی ہے۔6 اپریل کو تمل ناڈو میں اسمبلی انتخابات سے قبل اپنے تین روزہ دورے کے دوران راہل گاندھی نے مختلف معاملات پر وزیر اعظم مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس پر حملہ کیا اور وزیر اعظم پروزیر اعلی کے پلانی سامی کے ذریعہ تمل ناڈو کا ریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کا الزام لگایا۔