نئی دہلی:ہندوستان سمیت پڑوسی ممالک میں رمضان المبارک کاچاندنظرآگیاہے۔ 24اپریل کورمضان کا چاندنظرآیااور25اپریل کو پہلاروزہ ہوگا۔بہرکیف کوروناوائرس کے قہراورلاک ڈاؤن کے بیچ رمضان کا مقدس مہینہ رمضان کا آغازسنیچرسے ہورہاہے۔اس موقع پر نریندرمودی اورراہل گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ نیک خواہشاکا اظہارکیا۔
کانگریس کے سابق صدراوررکن پارلیمنٹ راہل گاندھی رمضان کی مبارکباددی ہے۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہاکہ ”سبھی کورمضان مبارک۔میں رمضان کے اس مہینے میں سبھی کیلئے امن اورصحت وتندرستی کیلئے دعاگوہوں۔“
Ramzan Mubarak to each and every one of you. I wish you peace and good health in this month of Ramadan. #RamadanMubarak pic.twitter.com/V9LX1JiLuT
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 24, 2020
رمضان کے آغازپرجموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ نے بھی مبارکباد پیش کی ہے۔اس کے علاوہ یوپی کے ساتھ وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی ٹویٹ کرمبارکباد دی ہے۔