ایم ایس پی کامطالبہ کسانوں کاحق ہے،کسی کااحسان نہیں:راہل گاندھی

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا) زرعی قوانین سمیت کسانوں کے معاملات پرحکومت اورحزب اختلاف کے مابین سخت بیان بازی جاری ہے۔ مرکزی اپوزیشن کی پارٹی،کانگریس، خاص طورپرایم ایس پی کے معاملے پر حکومت کاگھیراؤکرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سابق کانگریس صدر اور وایاناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ایک بار حکومت پر حملہ کیاہے۔ راہل گاندھی نے کسانوں کے لیے کم سے کم سپورٹ قیمت کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ راہل گاندھی نے اتوار کے روز کسانوں کو ایم ایس پی کی گرانٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھاہے کہ گارنٹی حق ہے، احسان نہیں!اس سے قبل ہفتے کے روز انہوں نے کسان کامسئلہ یہ کہتے ہوئے اٹھایا۔انھوں نے کہاہے کہ جولوگ ملک کی سرحد پر اپنی زندگی گزارتے ہیں، ان کے ماں باپ کے لیے دہلی کی سرحد پر تارلگائے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.