حکومت لوگوں کو نقد رقم نہ دے کر معیشت کو برباد کر رہی ہے:راہل گاندھی

rahul-gandhi

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا):کورونا کی وبا نے کم از کم 60 ملین افراد کو متاثر کیا ہے۔ دنیا بھر میں 395000 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس وبا نے دنیا کے سامنے ایک بہت بڑا معاشی بحران پیدا کردیا ہے۔ ہفتہ کو کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ حکومت کورونا وائرس کے بحران کے دوران غریب لوگوں کو نقد امداد نہ دے کر معیشت کو برباد کررہی ہے۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ حکومت کا یہ رخ نوٹ بندی 2.0 ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت لوگوں اور ایم ایس ایم ای کو نقد امداد فراہم کرنے سے انکار کرکے ہماری معیشت کو تباہ کررہی ہے۔ یہ نوٹ بندی 2.0 ہے۔اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ غریبوں، مزدوروں اور ایم ایس ایم ای کو مالی مدد فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگلے چھ ماہ کے لئے لوگوں کے اکاؤنٹ میں ایک مہینہ میں 7500 روپے بھیجے جائیں اور فوری طور پر 10 ہزار روپے دیئے جائیں۔واضح رہے کہ 12 مئی کو لاک ڈاؤن کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس سے متاثر معیشت کو بحال کرنے اور کسانوں، مزدوروں، متوسط طبقے کے افراد سمیت معاشرے کے تمام متاثرہ طبقوں کو راحت فراہم کرنے کے لئے 20 لاکھ کروڑ روپے کے خصوصی معاشی پیکیج کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *