راھل گاندھی کابی جے پی پرحملہ

rahul-gandhi
کانگریس صدرراہل گاندھی جرمنی کے دورے پرہیں۔جرمنی میں راہل گاندھی نیکہا کہ ہندوستان کا مطلب عدم تشدد ہے۔انہو ں نے کہاکہ میں خودتشددکے دورسے گزررہاہوں۔راہل نے کہاکہ دہشت گردوں نے میرے والداورمیری دادی کا قتل کردیا۔لیکن اس سے آگے بڑھنے کا ایک ہی راستہ صاف کرناہے۔جرمنی کے ہیمبرگ میں واقع بکرس سمراسکول کے کینپنجیل تھیٹرمیں ایک سوال کے جواب میں راہل گاندھی نے یہ باتیں کہیں۔جرمنی میں گذشتہ روزاپنے خطاب میں راہل گاندھی نے کہاکہ وہ اوران کی بہن پرینکاگاندھی واڈرا دہشت گردگروپ ایل ٹی ٹی ای کے سربراہ پربھاکرن کی موت کے بعد خوش نہیں تھے، جس نے ان کے والد راجیو گاندھی کا قتل کیاتھا۔راہل گاندھی نے راجیوگاندھی کے قاتلوں کے بارے میں بولتے ہوئے کہاکہ ’جب میں نے سری لنکا میں اپنے والدکے قاتلوں کومردہ پڑادیکھا تومجھے اچھا نہیں لگا۔میں نے اس کے روتے ہوئے بچوں میں خودکودیکھا‘۔
راہل نے کہاکہ میں نے تشددکوجھیلا ہے اورمیں آپ کوبتاسکتاہوں کہ اس سے نکلنے کیلئے صرف ایک ہی راستہ ہے معاف کرنا اورمعاف کرنے کیلئے آپ کویہ سمجھنا ہوگاکہ یہ کہاں سے آرہی ہے۔راہل نے کہاکہ میں نے پارلیمنٹ میں جب پی ایم مودی کوگلے لگایا تومیری ہی پارٹی کے اندرکچھ لوگوں کویہ اچھا نہیں لگا۔انہو ں نے کہاکہ اگرآپ سے کوئی نفرت کرتا ہے توآپ اس کا جواب نفرت سے مت دیجئے ۔راہل نے کہاکہ میں انہیں بتانا چاہتا تھا کہ دنیا اتنی بھی بری نہیں ہے اورمیں ان کے گلے لگ گیا۔ راہل نے کہاکہ یہی چیزمہاتماگاندھی نے بھی ہمیں سکھائی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں چاروں طرف نفرت کا ماحول ہے، اسے ختم کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ لوگوں کو سمجھایا جائے۔ بی جے پی حکومت نے دلتوں اوراقلیتوں کوترقی کی دوڑسے باہرکردیا ہے اوریہ ایک خطرناک بات ہوسکتی ہے۔راہل گاندھی نے مزید کہا 21 ویں صدی میں لوگوں کوباہررکھنا بہت خطرناک ہے۔ اگرآپ اس دورمیں لوگوں کوکوئی نقطہ نظرنہیں دیتے ہیں توانہیں کوئی اورنظریہ دے دے گا۔ ایسے میں بڑی تعداد میں لوگوں کوترقی کے عمل سے باہررکھنا خطرناک ہوسکتا ہے۔
راہل نے کہاکہ چین سے مقابلہ کرنا ہے توچھوٹے اورمڈل کلاس کے کاروباریوں کوبڑھاوادینا ہوگا۔انہو ں نے کہاکہ چین ایک دن میں پچاس ہزارنوکریاں دیتاہے جبکہ ہندوستان میں یہ تعدادصرف400ہے۔راہل نے موب لنچنگ کے واقعات کوبے روزگاری سے جوڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہرکسی کو مواقع نہیں مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑی آبادی میں چھوٹے کاروبارکرنے والوں کو واپس اپنے گاوں لوٹنے پرمجبور ہونا پڑا ہے۔ اس سے لوگ کافی ناراض ہیں۔ موب لنچنگ کے بارے میں جو کچھ بھی ہم سنتے ہیں، وہ اسی کے نتائج ہیں۔راہل گاندھی نے بی جے پی کی حکومت پرالزام لگایا کہ وہ صرف خاص طبقے کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دلتوں، اقلیتوں، آدیواسیوں کو اب تک حکومت سے کوئی فائدہ نہیں ملتا۔ ان کو فائدہ دینے والی ساری اسکیموں کا پیسہ چند بڑے کارپوریٹ کے پاس جارہا ہے۔
جرمنی میں ہندوستانی کمیونٹی کوخطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے مرکزی سرکارکوآڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان فی الحال بھیڑکی تشدد، جی ایس ٹی اورنوٹ بندی کے باعث غصے میں ہیں۔زبردستی کے ٹیکس تھوپے گئے ہیں اوردلت ڈرتا ہے کہ کہیں بھیڑاسے شکارنہ بنادے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *