نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روز الزام لگایا کہ مرکزی حکومت کی ویکسین کی حکمت عملی نوٹ بندی سے کم نہیں ہے کیونکہ لوگ بھی قطار میں کھڑے ہوں گے اور انہیں پیسہ، صحت اور زندگی کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ مرکزی حکومت کی ویکسین کی حکمت عملی نوٹ بندی سے کم نہیں ہے، عام لوگ پیسہ، صحت اور وقت قطاروں میں گزاریں گے اور آخر میں صرف چند صنعتکار ہی فائدہ اٹھاسکیں گے۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے پیر کو کہا کہ یکم مئی سے 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کووڈ19 کی روک تھام کیلئے ٹیکہ لگواسکیں گے۔