نئی دہلی:سی اے اے (سٹیزن امنڈمنٹ ایکٹ)این آرسی (نیشنل رجسٹر آف سٹیزن) این پی آر(نیشنل پاپولیشن رجسٹر)قانون کے خلاف اورجامعہ ملیہ اسلامیہ طلباوطالبات پرپولس کی بربریت کے خلاف نئی دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جامعہ نگر واقع شاہین باغ میں پچھلے تین ہفتوں سے احتجاج جاری ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ اورشاہین باغ میں جاری پرامن احتجاجی مظاہرے میں طلبا وطالبات، بچے،بوڑھے مردوخواتین کثیرتعداد میں شرکت کررہے ہیں۔اتناہی نہیں، کڑاکے کی اس سردی میں بڑی تعداد میں موجود خواتین کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہیگا، جب تک بی جے پی حکومت اس قانون کو واپس نہیں لے لیتی۔ ان خواتین نے پولس بربریت کے خلاف اپنے آنچل کو پرچم بنا رکھا ہے۔سرد ترین راتوں میں بھی دہلی کی ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی خواتین مظاہرے میں شامل ہیں۔