مہاراشٹرمیں حکومت بنانے پرکانگریس -این سی پی اورشیوسینا میں رضامندی!

Prithviraj-Chavan

نئی دہلی:مہاراشٹر میں اگلے چند دنوں میں شیوسینا، کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے درمیان مخلوط حکومت بننے کی امید ہے۔مہاراشٹر میں شیوسینا کے ساتھ اتحاد کو لے کر این سی پی اور کانگریس کی میٹنگ ہوگی۔ اس میٹنگ کے بعد مہاراشٹر میں حکومت تشکیل کا راستہ صاف ہو جائے گا۔ممبئی میں کانگریس این سی پی کے اشتراک پریس کانفرنس میں پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ ممبئی میں کل تینوں جماعتوں کی میٹنگ ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ کم از کم مشترکہ پروگرام، کابینہ تشکیل سمیت دیگر مسائل پر بات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ این سی پی اور کانگریس پر تمام مسائل پر بات چیت ہوئی۔


مہاراشٹر میں کانگریس این سی پی اور شیوسینا کی حکومت بننی تقریبا طے ہے۔ دہلی میں شرد پوار کے گھر میں کانگریس -این سی پی کے اجلاس کے بعد سابق وزیر اعلی پرتھوی راج چوہان نے پریس کانفرنس کے بعد کہا کہ مہاراشٹر میں کانگریس ،این سی پی اورشیوسینا کے ساتھ مل کر مستحکم حکومت نائے گی۔

 

پڑھیں: صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووندنے بحریہ کی اکیڈمی کو صدر کا پرچم عطا کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *