مہاراشٹرمیں صدرراج نافذ

sadar

نئی دہلی:گذشتہ مہینے مہاراشٹرمیں ہوئے اسمبلی انتخابات کے بعدحکومت سازی کولیکرجاری گھمسان کے بیچ سیاسی پارٹیوں کے بیچ تال میل نہیں بننے پرکسی کی حکومت نہیں پن پائی۔یعنی جاری سیاسی رسہ کشی کے بعدمہاراشٹرمیں صدرراج نافذکردیاگیا۔صدررام ناتھ کووند نے آج ریاست میں صدارتی حکومت سے متعلق سفارش پرمہرثبت کردی۔جس کے بعدمہاراشٹرمیں چھ مہینے کیلئے صدرراج نافذہوگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق، صدرکووند نے مرکزی کابینہ کی سفارش پرمہاراشٹرمیں صدرراج کومنظوری دی ہے۔مرکزی کابینہ نے مہاراشٹرکے گورنربھگت سنگھ کوشیاری کی سفارش پرغورکرتے ہوئے صدرراج کی سفارش کی تھی، جسے شام کوصدرکووندنے منظوری دے دی۔حالانکہ صدرراج نافذہونے کے بعد شیوسینا نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *