نئی دہلی:عید میلاد النبی ایک تہوار یا خوشی کا دن ہے جو دنیا بھر میں مسلمان مناتے ہیں، یہ دن حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ عیدمیلادلنبیؐ کے موقع پرصدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اتوار(آج) کو پیغمبر اسلام محمد کے یوم ولادت ’میلاد النبی‘ کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی۔
पैगम्बर मुहम्मद (स.) के जन्मदिन, मिलाद-उन-नब़ी के मुबारक मौके पर, मैं सभी देशवासियों, विशेष रूप से अपने मुस्लिम भाई-बहनों को शुभकामनाएं देता हूं।
आइए, हम सब उनके जीवन से प्रेरणा लेकर आपसी भाईचारे और रहमदिली के साथ सभी की खुशहाली के लिए कार्य करें — राष्ट्रपति कोविन्द
— President of India (@rashtrapatibhvn) November 10, 2019
صدررام ناتھ کووند نے ٹویٹ کر کے کہا”پیغمبر محمد کے یوم ولادت،عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر میں تمام ہم وطنوں، بالخصوص اپنے مسلم بھائی بہنوں کو مبارک دیتا ہوں۔ آئیے ہم سب ان کی زندگی سے درس حاصل کرکے آپسی بھائی چارے اور رحمدلی کے ساتھ سب کی خوشحالی کے لئے کام کریں“۔
بتادیں کہ عیدمیلادلنبی صلی اللہ علیہ وسلم ربیع الاول کے مہینے میں آتا ہے جو اسلامی تقویم کے لحاظ سے تیسرا مہینہ ہے۔ ویسے تو میلاد النبی اور محافلِ نعت کا انعقاد پورا سال ہی جاری رہتا ہے لیکن خصوصاّ ماہِ ربیع الاول میں عید میلاد النبیﷺ کا تہوار پوری مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا جاتا ہے۔